پٹنہ: جن سوراج کے بہار ترجمان سنجے کمار ٹھاکر نے کہا کہ ڈیٹا کنگ پرشانت کشور کو کسی دوسری پارٹی کے ڈیٹا کی ضرورت نہیں ہے ۔ انہوںنے کہا کہ راشٹریہ جنتا دل ارکان کے ڈیٹا لیک کیس سے جن سوراج کا کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔ جن سوراج پر آر جے ڈی کے شک کو ذہنی دیوالیہ پن کہا جا سکتا ہے ۔ ضمنی انتخابات کے وقت ایسی افواہیں پھیلانا ثبوت ہے کہ آر جے ڈی اتحاد تمام چاروں سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہار رہا ہے ۔ ان کی بوکھلاہٹ میں اضافہ ہوا ۔ یہ آر جے ڈی کا سیاسی شکوفہ ہے ۔انہوںنے کہا کہ اس سے پہلے دینک بھاسکر کے ڈیجیٹل نیوز پورٹل پر آر جے ڈی کے سسٹم سے ساڑھے چار لاکھ ممبران کا ڈیٹا لیک ہونے کی خبر چلوائی گئی، جس میں کہا گیا کہ ان ممبروں کو جن سوراج فون کرکے اپنے ساتھ لانے کوشش کی جارہی ہے ۔ آر جے ڈی نے ان کے کارکنان کو فون کرکے جن سوراج میںشمولیت کی کوشش کا الزام لگایا ہے ۔ اس سلسلے میں ریاستی صدر جگتا نند سنگھ اپنے کارکنوں کو خبردار کر چکے ہیں۔