پرمیشورن کے انتقال پر مودی کی تعزیت

   

نئی دہلی،9فروری(سیاست ڈاٹ کام)وزیراعظم نریندرمودی نے پدم ویبھوشن سے نوازے جاچکے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس)کے سینئر لیڈر پی پرمیشورن کے انتقال پر گہری تعزیت کا اظہار کیاہے ۔مسٹر مودینے اتوار کو اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مسٹر پرمیشورن نے خود کوہندوستان کے لئے مختص کردیاتھا۔انہوں نے ثقافت ،بیداری اور غریبوں کے لئے کام کیا۔وہ تنظیموں کے بانی تھے اور ‘بھارتی وچار کیندرم اور ویویکانند کیندر’ کا قیام کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ مسٹر پرمیشورن سے بات چیت کرنے کی خوش قسمتی حاصل ہوئی تھی۔مسٹر پرمیشورن کا انتقال ہفتے کی رات کیرالہ کے پلکاڈ میں ہواہے ۔ان کی پیدائش 1927میں ہوئی تھی اوروہ 24سال کی عمر میں آر ایس ایس سے جڑ گئے تھے اور اس کے بعدتاعمر سنگھ کے پرچارک کے طورپر فعال رہے ۔انہیں پدم شری اور پدم ویبھوشن سے نوازا گیاتھا۔