پرندے سے ٹکرانے کے بعد ایر ایشیاء طیارہ کی ہنگامی لینڈنگ

   

لکھنو : لکھنو سے کولکتہ جانے والی ایئر ایشیا کی پرواز کو اتوار کو ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی ۔ اطلاعات کے مطابق جہاز نے ابھی ٹیک آف کیا ہی تھا کہ اچانک ایک پرندے سے ٹکرا گیا اس کے بعد طیارے کو واپس لکھنو میں اتارا گیا ۔ اس کے بعد مسافروں کو دوسری پرواز سے کولکتہ روانہ کیا گیا ۔ اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق لکھنو سے کولکتہ جانے والی ایئر ایشیا کی پرواز نے اتوار کو لکھنو ہوائی اڈے پر پرندے سے ٹکرانے کے واقعہ کی وجہ سے ہنگامی لینڈنگ کی ۔ ہوائی اڈہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ہوائی جہاز پرندہ سے ٹکرانے کے بعد دوبارہ ایئرپورٹ کی طرف مڑ گیا جہاں اسے بحفاظت اتار لیا گیا ۔جس میں 170مسافر سوار تھے جن میں سے کسی کے بھی زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔