حیدرآباد۔ پچھلے دوسالوں سے کورونا یڈ کے سبب ملتوی کئے جانے کے بعد پرنسیس ایسین گرلز ہائی اسکول کا سالانہ اسپورٹس ڈے کا شاندار پیمانے پر فتح میدان( ایل بی اسٹیڈیم) میں انعقاد عمل میں آیا۔ اس رنگا رنگ پروگرام میںاسکول کی مختلف جماعتوں کے طالبات نے ہمسہ اقسام کے ڈرلس پیش کئے ۔ہر ڈرل میں225سے 250طالبات نے مظاہرے پیش کئے۔ والدین اور سرپرستوں کی کثیرتعداد کے درمیان ڈائرکٹر پرنسیس ایسین گرلز ہائی اسکول سلطانہ نصیر الحسن نے تمام مہمانوں‘ طلبہ اور والدین وسرپرستوں کا خیر مقدم کیا۔ڈپٹی کمشنر آف پولیس نارتھ زون محترمہ چندانا دپتی ائی پی ایس اس پروگرام کے مہمان خصوصی تھیںجبکہ ڈاکٹر سلطانہ خان سابق پروفیسر عثمانیہ میڈیکل کالج کنسلٹنٹ اوبسٹیٹریک اینڈ گیانوکالوجی اور بی آنند ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس ساوتھ زون نے اعزازی مہمان کی حیثیت سے اس پروگرام میںشرکت کی ۔طالبات کے رنگا رنگ پروگراموں اور کھیل کود کے مظاہروں پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے چندانا دپتی ائی پی ایس نے کہاکہ تعلیم انسان میںسدھار کا جیسے ذریعہ ہے ویسے ہی کھیل کود انسانی صحت میںسدھار کاایک بہترین ذریعہ ہے ‘ تعلیم اور کھیل کود کا ایک ساتھ حصول معاشرے اور انسانی جسم دونوں کو صحت مندرکھتا ہے۔انہو ںنے کہاکہ اسکول انتظامیہ جس نے طالبات کو اس قسم کے مظاہروں کے لئے تربیت دی اور انہیںتیار کیا او روالدین جنھوں نے اپنی لڑکیوں کو اسکول کے اسپورٹس ڈے میںحصہ لینے کی ترغیب دی وہ دونوں قابل مبارکباد ہیں۔