اسمٰعیلی مسلم کمیونٹی کے 50 ویں امام کی ذمہ داری سنبھالی
حیدرآباد 23 مارچ (سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے پرنس رحیم آغا خاں کو شیعہ اسمٰعیلی مسلم کمیونٹی کے 50 ویں موروثی امام اور آغا خاں ڈیولپمنٹ نیٹ ورک کے صدرنشین کا منصب سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔ چیف منسٹر نے اپنے پیام میں کہاکہ آغا خاں ڈیولپمنٹ نیٹ ورک نے تلنگانہ کے ورثہ کے تحفظ، تعلیم اور پائیدار ترقی کے لئے جو خدمات انجام دی ہیں اُنھیں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ اُنھوں نے اُمید ظاہر کی کہ آغا خاں ڈیولپمنٹ نیٹ ورک کے ساتھ تعاون کو مزید استحکام حاصل ہوگا اور تلنگانہ میں مثبت ترقی کی راہ میں پیشرفت ہوگی۔ ریونت ریڈی نے پرنس رحیم آغا خاں کو اُن کی قیادت اور انسانیت کی خدمت میں کامیابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ 1