پرنس ولیم کے اس اقدام سے لوگ حیران رہ گئے۔ انہوں نے لوگوں سے کہاکہ انہیں ہمیشہ سالانہ پروگرام یادرہتا ہے اور کینسنگٹن میں ان کی حمایت کاشکریہ۔
لندن۔ کنسنگٹن پیالیس کے باہر مداح 5:30صبح سے ہی جمع ہونا شروع ہوگئے تھے تاکہ ویلس کی شہزادی ڈائنا کی 58ویں یوم پیدائش کے موقع پر انہیں یاد کرسکیں۔
تقریبا6:45کے قریب انہوں نے دیکھا کہ ڈائنا کا بڑا بیٹا نہایت پرسکون انداز سے پیالیس کے گیٹ سے باغات میں معمولی سکیورٹی کے ساتھ جارہے ہیں۔
ولیم ان میں سے چھ لوگوں کے قریب گئے‘ جو ان کی متوفی ماں کی ت تصوئیروں کو گھیرے ہوئے کھڑے تھے اور ساتھ میں پھولوں کا گلدستہ تھا
اور سب سے ہاتھ ملایا۔ساوتھ ویسٹ لندن کے رہنے والے 59سالہ جان لوگھ رے نے کہاکہ ”ولیم نے مجھ سے کہاکہ وہ جانتے ہیں کہ ہم لوگ سالو ں سے یہاں پر آتے ہیاور انہوں نے جو کچھ بھی ان کی ماں کے لئے ہم کرتے ہیں اس پر شکریہ ادا کیا“۔
انہو ں نے مزیدکہاکہ ”میں اب بھی حیران ہوں۔ میں جذباتی محسوس کررہاہوں“۔
مسٹر لوگھ رے نے کہاکہ مذکورہ پرنس نے اپنی ٹوپی میں ڈائنا کے بیاجس لگائے تھے اور کہاکہ وہ سمجھتے ہیں ان کی ماں کی زندگی اور وراثت کے جشن مناتے ہیں جو نہایت شاندار بات ہے۔
ولیم سے مصافحہ کے بعد وہ کافی خوش تھے او رانہو ں نے کہا نہایت نرم انداز میں ولیم نے ہاتھ ملایا۔
ڈائنا کے مداحوں میں ماریہ اسکوٹ 48سالہ بھی تھیں جو نیو کایسٹل سے ائی تھی ان کے علاوہ پینڈنگٹن سے ائے اسکائی لندن 59سالہ بھی اس میں شامل تھے