نئی دہلی: سابق پرو وائس چانسلر جامعہ ملیہ اسلامیہ ممتاز سائنس داں پروفیسر تسنیم فاطمہ کو موقر تحقیقاتی ادارہ آئی ایم آر ایف انسٹی ٹیوٹ آف ہائر ایجوکیشن اینڈ ریسرچ، انڈیا کی جانب سے 73 ویں یومِ جمہوریہ ہند ایکسی لینس ایوارڈز کے تحت پراؤڈ انڈین:ایمیننٹ پروفیسر اینڈ ریسرچر ایوارڈ 2022 اِن انوائرنمینٹل بایو ٹیکنالوجی سے سرفراز کیا گیا ہے ۔ یہ اطلاع آج یہاں جاری ایک ریلیز میں دی گئی ہے ۔ پروفیسر تسنیم فاطمہ کا شمار ہندوستان کی ممتاز نباتاتی سائنس دانوں میں ہوتا ہے ۔ انھوں نے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں تقریباً چالیس سالہ تدریسی خدمات کے دوران کئی اعلیٰ اور معیاری تحقیقی کارنامے انجام دیے ۔ انھوں نے سائنو بیکٹیریا سے انسولین نکالا، بایو پلاسٹک تیار کیا، سائٹو پلازمک اسٹریمنگ ویلوسٹی پر مبنی نئی آبی پولیوشن مونیٹرنگ تکنیک دریافت کی، سائنو بیکٹیریا کی اینٹی کینسرس سرگرمیوں کا پتا لگایا۔