پروفیسر جئے شنکر اگریکلچر یونیورسٹی ترمیمی بل اسمبلی میں پیش

   

حیدرآباد۔/8 فروری، ( سیاست نیوز) اسمبلی میں پروفیسر جئے شنکر اگریکلچر یونیورسٹی ایکٹ 1963 ترمیمی بل پیش کیا گیا جس کے تحت یونیورسٹی کو سرکاری کالجس اور اداروں کے الحاق کی اجازت دی گئی ہے۔ وزیر زراعت نرنجن ریڈی نے ترمیمی بل متعارف کیا۔ قانون کے تحت یونیورسٹی کو اگریکلچر سے متعلق کالجس کا انتظام حاصل کرنے کا اختیار حاصل ہے جبکہ دیگر سرکاری کالجس کے الحاق کے اختیارات نہیں تھے۔ حکومت نے 15 نئے مہاتما جیوتی با پھولے بی سی اقامتی ڈگری کالجس قائم کئے۔ ان میں حکومت نے بی ایس سی اگریکلچر اور بی ایس سی ہارٹیکلچر کورسیس کے آغاز کیلئے ونپرتی اور کریم نگر کے اقامتی ڈگری کالجس کو اجازت دی جن کے الحاق کیلئے یونیورسٹی کو اختیارات دینے قانون میں ترمیم کی جارہی ہے۔ سرکاری کالجس اور اداروں کے الحاق کے علاوہ زراعت سے متعلق کورسیس کے سلسلہ میں منظوری کے اختیارات پروفیسر جئے شنکر اسٹیٹ اگریکلچر یونیورسٹی کو حاصل ہوں گے۔ر