پروفیسر رحمت اللہ ،کرشنا دیوا رایا یونیورسٹی کے وائس چانسلر مقرر

   

حیدرآباد، 18؍ جنوری (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے ڈین سٹیلائٹ کیمپسس پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ کو سری کرشنا دیورایا یونیورسٹی، اننت پور، آندھرا پردیش کے وائس چانسلر کی حیثیت سے تقرر عمل میں آیا۔ حکومت آندھرا پردیش کے محکمہ اعلیٰ تعلیم (یونیورسٹی ایجوکیشن) کے اعلامیہ کے بموجب ان کا تقرر گورنر آندھرا پردیش جناب ای ایس ایل نرسمہن نے بحیثیت چانسلر حاصل اختیار کے تحت 3 سال کے لیے کیا ہے۔ پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ کا اردو یونیورسٹی میں بحیثیت پروفیسر شعبۂ نظم و نسق عامہ، یکم ؍ مارچ 2007 کو تقرر ہوا۔ انہوں نے مختلف اہم عہدوں بشمول رجسٹرار، ڈین اسکول آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسس، صدر شعبۂ نظم و نسق عامہ کی حیثیت سے نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔