پروفیسر ناگا راجو کو تلنگانہ ایجوکیشن کمیشن

   

کے ورکنگ گروپ میں اہم ذمہ داری
حیدرآباد ۔ 22 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد یونیورسٹی کے شعبہ سماجیات کے سربراہ پروفیسر ناگا راجو گنڈیمڈا کو تلنگانہ ایجوکیشن کمیشن کے ذریعہ تشکیل کردہ ’ اسکول کی تعلیم کے معیار ‘ پر ورکنگ گروپ میں شامل کیا گیا ہے ۔ اس گروپ کو اسکولی تعلیم میں موجود خامیوں کی نشاندہی کرنے اور 45 دنوں کے اندر اصلاحات کی سفارش کرنے کا کام سونپا گیا ہے ۔ تعلیم کی سماجیات میں اپنے کام کے لیے مشہور پروفیسر ناگا راجو نے ٹیچر ایجنسی ، اسکولنگ میں صنفی فرق ، امتیازی طرز عمل اور سیکھنے کے سماجی تناظر جیسے مسائل پر تحقیق کی ہے ۔ تلنگانہ ایجوکیشن کمیشن فی الحال ریاست کے تعلیمی شعبے کے لیے ایک وسیع پالیسی روڈ میاپ تیار کررہا ہے ۔ اس حصے کے طور پر اس نے مختلف شعبوں پر توجہ مرکوز کرنے والے کئی ورکنگ گروپس بنائے ہیں ۔ پروفیسر ناگا راجو کو ایک ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ جس میں ممتاز ماہرین تعلیم جیسے پروفیسر شانتا سنہا ( ریٹائرڈ ) ، پروفیسر ریکھا پپو ( ٹی آئی ایس ایس حیدرآباد ) اور بی شیشو کماری ( سابق ایس سی ای آر ٹی ڈائرکٹر ) شامل ہیں ۔ جو بھی حیدرآباد یونیورسٹی کے ساتھ ماضی میں وابستہ تھے ۔ یہ گروپ بہت جلد اپنے نتائج اور تجاویز TEC کو پیش کرے گا ۔۔ ش