پرکاش امبیڈکر کا دو لوک سبھا حلقوں سے مقابلہ

   

ممبئی ۔ 27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دلت لیڈر پرکاش امبیڈکر نے آج کہا کہ وہ آنے والے لوک سبھا چناؤ اپنے سیاسی فرنٹ ’ونچت بہوجن اگھادی ‘‘ کے امیدوار کی حیثیت سے اکول اور شولا پور کے دو حلقوں سے لڑیں گے۔ یہ فرنٹ دلتوں اور مسلمانوں کا سماجی مخلوط ہے جسے امبیڈکر نے اے آئی ایم آئی ایم کے ساتھ ملکر تشکیل دیا ہے۔