پرکاش راج کے خلاف مضمون ‘ بی جے پی ایم پی کا اظہار افسوس

,

   

نئی دہلی 9 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) فلم اداکار و سیاستدان پرکاش راج کی جانب سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ پرتاپ سمہا کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کئے جانے کے بعد رکن پارلیمنٹ نے پرکاش راج کے خلاف ہتک آمیز مضمون پوسٹ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ پرتاپ سمہا نے اپنے ٹوئیٹ کے ذریعہ کہا کہ انہوں نے پرکاش راج کے خلاف اکٹوبر 2017 میں ایک مضمون پوسٹ کیا تھا جو ان کے افراد خاندان کے بھی خلاف تھا ۔ وہ سمجھتے ہیں کہ یہ غیر ضروری اور تکلیف دہ تھا ۔ اس لئے وہ اس سے دستبرداری احتیار کرتے ہیں اور اپنے ٹوئیٹر و فیس بک پوسٹ پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔