پرگتی بھون میں داخلہ کیلئے ویزا کی ضرورت : بی نرسیا گوڑ

   

ضمنی انتخاب کے بعد کئی جماعتوں کے قائدین سیلاب کی طرح بی جے پی میں شامل ہونگے
حیدرآباد۔/20اکٹوبر، ( سیاست نیوز) بی جے پی کے قائد سابق رکن پارلیمنٹ بی نرسا گوڑ نے کہا کہ پرگتی بھون میں داخل ہونے کیلئے ویزا کی ضرورت پڑتی ہے۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ ٹی آر ایس کے ارکان اسمبلی کو بلیک میل کرتے ہیں۔ آج ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بی نرسیا گوڑ نے کہاکہ چیف منسٹر کے سی آر کسی سے ملاقات نہیں کرتے ۔ پرگتی بھون میں پہنچنے کیلئے ویزا کی ضرورت پڑتی ہے اور پرگتی بھون میں داخل ہونے کے بعد صبر آزما دور سے گذڑنا پڑتا ہے اور گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے۔ عزت نفس کی خاطر وہ ( نرسیا گوڑ ) ایٹالہ راجندر۔ کنڈا وشویشور ریڈی اور سوامی گوڑ ٹی آر ایس سے مستعفی ہوکر بی جے پی میں شامل ہوگئے ہیں اور ہم سب ٹی آر ایس کو اقتدار سے بیدخل کرنے اور بی جے پی کو اقتدار میں لانے کیلئے کمربستہ ہوچکے ہیں نہ صرف اسمبلی حلقہ منوگوڑ میں بی جے پی کامیاب ہوگی بلکہ جب بھی ریاست میں عام انتخابات منعقد ہوں گے بی جے پی کو بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخاب کے پیش نظر چیف منسٹر کے سی آر نے گٹواپل منڈل تشکیل دیا ہے۔ عوام کو گمراہ کرنے کیلئے صرف نئی اسکیمات کا اعلان کرتے ہیں ۔ ٹی آر ایس عوامی اعتماد سے محروم ہوگئی ہے۔ ٹی آر ایس کے تمام ارکان اسمبلی کو ضمنی انتخاب میں ایک ایک گاؤں کی ذمہ داری دی گئی ہے اور ایک رکن اسمبلی کو 2 کروڑ روپئے خرچ کرنے کیلئے دیئے گئے ہیں۔ ضمنی انتخاب کے بعد مختلف جماعتوں کے قائدین سیلاب کی طرح بی جے پی میں شامل ہوں گے۔ ن