پرگیہ ٹھاکر کی امیدواری پر71سابق افسروں نے کیااعتراض

,

   

نئی دہلی۔ بھوپال سے بی جے پی کی لوک سبھا امیدوار سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کی امیدواری پر 71سابق سرکاری افسروں نے اعتراض جتایا ہے۔

انہوں نے پرگیہ سے اپنی لوک سبھا امیدواری واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔مذکورہ 71سابق سرکاری افسروں نے اپنے مکتوب کے ذریعہ پرگیہ ٹھاکر کے اس بیان پر اعتراض جتایا

جس میں ٹھاکر نے اپنی بدعا سے ہینمنت کرکرے کی موت ہونے کا دعوی کیاتھا جبکہ کرکرے دہشت گردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔

ٹھاکر نے یہ بھی کہاتھا کہ شہید کرکرے نے انہیں حراست کے دوران کافی اذیتیں بھی پہنچائیں تھیں