پریاگ راج۔ ضلع کے دریاگنج علاقے میں اتوار کی صبح اپنی لائنس یافتہ پستول سے نرنجنی اکھاڑہ کے مہنت اشیش گری مہاراج نے خودکشی کرلی ہے۔
سپریڈنٹ آف پولیس (سٹی)برجیش سریواستو کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ مہنت نے خود کو گولی مارنے کی وجہہ وہ بلڈ پریشر اور پیٹ میں درد کی وجہہ سے پریشان تھے اور اسکی وجہہ سے ان کے جگر بھی خراب ہوگیاتھا۔
اکھل بھارتیہ اکھاڑہ پریشد(اے بی اے پی) صدر مہنت نریندرا گری نے رپورٹرس کو بتایا کہ انہوں نے اتوار کے روز8بجے صبح اشیش گری سے بات کی اور انہیں ناشتہ کے لئے بھی مدعو بھی کیاتھا۔
انہوں نے کہاکہ ”اسنان کے بعد ناشتہ پر آنے کے متعلق اشیش گری نے کہاتھا مگر وہ نہیں ائے۔
جب دوسرے مہنت دوسری منزل پر واقعہ ان کے کمرے میں گئے تو ان کی نعش فلور پر خون میں لت پت حالت میں پڑی تھی“۔کمزوری کی شکایت کے بعد مذکورہ اے بی اے پی صدر نے کہاکہ اشیش گری کو دھرادون کے اسپتال میں داخل کیاگیاتھا۔
انہوں نے کہاکہ ”ڈاکٹرس نے جب انہیں ان کی شراب اورسگریٹ نوشی کی عادت کو کمزور ی کی وجہہ بتائی تب سے وہ مایوس ہوگئے تھے“