پریاگ راج، 19 جون (یو این آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر راہول گاندھی 10 جولائی کو پریاگ راج کا دورہ کریں گے ، جہاں وہ مسابقتی طلباء سے براہ راست بات چیت کریں گے ۔ امتحان کے نظام میں خامیوں، پیپر لیک اور نوجوانوں کے مستقبل سے جڑے معاملات کے تعلق سے کانگریس نے اپنی تیاریاں تیز کر دی ہیں۔اسی سلسلے میں پریاگ راج کے ایک ہوٹل میں کانگریس لیگل سیل کی اہم تیاری میٹنگ منعقد کی گئی۔ میٹنگ کی صدارت ایڈوکیٹ کے کے رائے نے کی۔ انہوں نے کہا کہ راہول گاندھی کی یہ بات چیت نوجوانوں کی جدوجہد اور مسائل کو قومی سطح پر اٹھانے کا اہم ذریعہ بنے گی۔ انہوں نے وکلاء سے یوتھ کانگریس اور این ایس یو آئی کے ساتھ تال میل قائم کر کے زمینی سطح پر تشہیر تیز کرنے کی اپیل کی۔ کانگریس لیگل ڈپارٹمنٹ کے ریاستی نائب صدر جتیندر نائک نے کہا کہ پارٹی اب عدالت کے احاطوں، ہاسٹلوں اور ڈیلیگیسی علاقوں میں پہنچ کر طلباء سے براہ راست بات چیت کرے گی۔ میٹنگ میں سینئر وکلاء نے مسابقتی طلباء کے مسائل کو سمجھنے اور انہیں پارٹی کے پروگراموں سے جوڑنے کی ضرورت پر زور دیا۔