پریس کلب کورٹلہ کے وفد کی جناب عامر علی خان کو مبارکباد

   

کورٹلہ /31 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ایم چندرا شیکھر صدر پریس کلب کورٹلہ کی قیادت میں پریس کلب کورٹلہ کے ہر دو تلگو صحافیوں پر مشتمل ایک وفد دفتر روزنامہ سیاست حیدرآباد پہونچکر جناب زاہد علی خان ایڈیٹر روزنامہ سیاست جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست سے ملاقات کی ۔جناب محمد عبدالسلیم فاروقی نامہ نگار سیاست کورٹلہ نے وفد کے ارکان کا جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست سے تعارف کروایا ۔ وفد نے جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست کے گورنر کوٹہ کے تحت ایم ایل سی نامزد کئے جانے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست کی شالپوشی اور گلپوشی کرتے ہوئے انہیں تہنیت پیش کی اور انہیں مبارکباد پیش کی ۔ اس وفد میں نائب صدور پریس کلب کورٹلہ محمد عبدالسلیم فاروقی ، الیاس احمد خان ، ساجد ، اسٹاف رپورٹر روزنامہ نمیٹی منادیشم ، محمد مبین نامہ نگار ، آندھراپربھا کے علاوہ عادل مجاہد اسٹاف رپورٹر روزنامہ سیاست ضلع جگتیال موجود تھے ۔
جناب عامر علی خان کے ایم ایل سی نامزدگی پر نیک تمناؤں کا اظہار
بیدر /31 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مسٹر فراست علی ایڈوکیٹ یوتھ قائد کانگریس و صدر کاروان ادب و رحمت عالم کمیٹی بیدر نے جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست کے ایم ایل سی نامزدگی پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ دیاتنداری اور بے باک قیادت ہوتو منزل خود چل کر اسی شخصیت کے پاس آتی ہے اور حکومت تلنگانہ کا یہ اقدام قابل تحسین ہے جوکہ اقلیتوں میں اچھا پیغام دیتا ہے ۔ اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ جناب عامر علی خان اپنی دیانتداری اور بے باکی کے ساتھ عوامی مسائل کا اچھے طریقے سے حکومت کے ایوان میں پیش کرکے ان کا حل بھی نکالیں گے اور اللہ آپ کے حوصلوں کو بلند رکھے قدم قدم پر کامیابیاں عطا کریں ۔