پرینکاگاندھی کو آگرہ ضلع انتظامیہ کا نوٹس

   

آگرہ۔ آگرہ ضلع انتظامیہ نے آگرہ جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کو غلط معلومات شیئر کرنے پر نوٹس جاری کیاہے ۔کانگریس جنرل سکریٹری نے اپنے ٹوئٹ میں دعوی کیا تھا کہ گذشتہ 48گھنٹوں میں آگرہ میں تقریبا 28کورونا وائرس مریض جاں بحق ہوئے ہیں۔آگرہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ پربھو نارائن سنگھ نے منگل کو کہا کہ کانگریس لیڈر کا بیان غلط ہے ۔ انہوں نے پرینکا سے اپنے اس بیان کے لئے 24گھنٹوں کے اندر غیر مشروط معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ان سے اس ضمن میں نوٹس جاری کر کے جواب طلب کیا ہے ۔ڈی ایم کے مطابق گذشتہ109دنوں میں ضلع کورونا وائرس کے 1139مریض پائے گئے ہیں جن میں سے 79 جاں بحق ہوئے ہیں۔محترمہ گاندھی نے پیر کو یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کی کورونا کی وجہ سے آگرہ میں ہوئی اموات پر تنقید کی تھی ۔