پرینکا کے روڈ شو سے کانگریس میں دیکھا جوش‘ مسلم علاقوں میں جم کر برسے پھول

,

   

نئی دہلی۔ پرینکاگاندھی کا مسکرانا‘ بچوں اور لوگوں کی طرف ہاتھ ہلانا‘ بڑے بزرگو ں کو دیکھ کر ہاتھ جوڑا۔ بچوں کو سلفی کے لئے بس کی چھت پر بیٹھا لینا۔ اخر میں وزیراعظم نریند ر مودی کھلے عام چیالنج کرنا۔ کانگریس ورکروں میں جوش بھرگیا۔

YouTube video

قریب دیڑھ گھنٹے میں ڈھائی کیلو میٹر کا روڈ شو کے دوران پھولوں کی بارش‘ زور زورسے نعرے بازی۔ اس نارتھ ایسٹ دہلی کی لوک سبھا سیٹ پر کانگریس کی ہوا بنانے کی بڑی کوشش تھی۔

شام4:15کو پرینکا گاڑی سے اتری او رپارٹی ورکروں سے ہاتھ ملانے لگیں۔حفاظتی دستے خودکو محروس سمجھنے لگے۔ جس کا اندازہ پرینکا گاندھی کو ہوا او روہ کھلی چھت والی منی بس پر سوار ہوگئیں۔ دہلی کی سابق چیف منسٹر کھڑی ہوگئی تو پرینکا چھت پر بیٹھ گئیں۔

چہرے پر مسکراہٹ بکھرتے ہوئے سڑک کے دونوں جانب کھڑے لوگوں کے لئے وہ ہاتھ ہلانے لگیں۔ جیسے جیسے روڈ شوآگے بڑھ رہا تھابھیڑ بھی اکٹھا ہونا شروع ہوگئی۔ پرینکا کے آگے ایک ٹمپو میں پرینکا کو بیٹھایاگیاتھا۔

ان دونوں کے آس پاس دو قطار کی سکیورٹی لاگئی گئی تھی۔

بہرپور پل سے پھولوں کی برسات ہونا شروع ہوگئی۔ سڑک کے دونوں طرف سے لوگ پھولوں کی برسات کرنا شروع کردیا۔

پرینکا کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے کھڑکیوں سے خواتین او بچے جھانک رہے تھے۔

سڑک کے دونوں طرف عوام کا ہجوم اکٹھا تھا۔کانگریس کارکن پارٹی کاپرچم لہرانے لگے۔ سب سے زیادہ ایک نعرہ گونج رہاتھا”چوکیدار چور ہے‘۔ ہزاروں کی تعداد میں لو گ روڈ شومیں چلنے لگے۔