پرینکا گاندھی اور ادتیہ سندھیا نے جائزہ حاصل کرلیا

   

نئی دہلی ۔ 6 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پرینکا گاندھی وڈرا اور سینئر کانگریس لیڈر جیوتر ادتیہ سندھیا نے آج اے آئی سی سی جنرل سکریٹری کی حیثیت سے جائزہ حاصل کرلیا جنہیں اترپردیش میں مختلف حصوں کا انچارج بنایا گیا ہے۔ پرینکا مشرقی اترپردیش کے امور دیکھیں گی جبکہ سندھیا کو مغربی اترپردیش کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔ دونوں کو 23 جنوری کو صدر کانگریس راہول گاندھی نے جنرل سکریٹری مقرر کیا تھا پرینکا کا دفتر یہاں اکبر روڈ میں واقع پارٹی ہیڈکوارٹرس میں اپنے بھائی کے روم سے متصل ہے۔ وہ اپنی پہلی آفیشل میٹنگ میں جمعرات کو شریک ہوں گی۔ راہول نے لوک سبھا انتخابات کیلئے حکمت عملی کی منصوبہ بندی کیلئے تمام جنرل سکریٹریز اور مختلف ریاستوں کے انچارجس کی میٹنگ طلب کی ہے۔ سندھیا نے جائزہ لینے کے بعد پارٹی ورکرس سے ملاقات کی۔