کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ہفتہ کے روز نریندر مودی کی زیرقیادت حکومت سے امریکہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے گجرات کے احمد آباد دورے پر خرچ کی جانے والی بڑی رقم کے متعلق سوال کیا۔
نئی دہلی۔کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ہفتہ کے روز نریندر مودی کی زیرقیادت حکومت سے امریکہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے گجرات کے احمد آباد دورے پر خرچ کی جانے والی بڑی رقم کے متعلق سوال کیا۔
انہوں نے احمد آباد میں تقریب منعقد کرنے والے منتظمین کی کمیٹی کے رول کے متعلق بھی سوال کھڑا کیا۔پرینکا گاندھی نے ایک نیوز رپورٹ شامل کرتے ہوئے ٹوئٹ میں لکھا کہ ”صدر ٹرمپ کے دوران پر 100کروڑ خرچ کئے گئے ہیں۔
مگر یہ رقم ایک کمیٹی کے ذریعہ خرچ کئے جارہے ہیں۔ کمیٹی کے ممبران کو خود اس بات کا علم نہیں ہے کہ وہ اس کے رکن ہیں۔
کیا ملک کو یہ بات جاننے کا اختیار حاصل نہیں ہے کہ کس وزرات نے اتنی بڑی رقم جاری کی ہے؟اور حکومت کمیٹی کی آڑ میں کیاچھپارہی ہے؟“
राष्ट्रपति ट्रंप के आगमन पर 100 करोड़ रुपए खर्च हो रहे हैं। लेकिन ये पैसा एक समिति के जरिए खर्च हो रहा है। समिति के सदस्यों को पता ही नहीं कि वो उसके सदस्य हैं। क्या देश को ये जानने का हक नहीं कि किस मंत्रालय ने समिति को कितना पैसा दिया? समिति की आड़ में सरकार क्या छिपा रही है? pic.twitter.com/1B0Y7oKIV3
— Priyanka Gandhi Vadra (@priyankagandhi) February 22, 2020
پرینکا جو ایسٹرن اترپردیش کی انچارج بھی ہیں نے ”ٹرمپ ناگریک ابھینندن سمیتی“ کا حوالہ دے رہی تھیں جس نے امریکہ صدر کا گجرات کے احمد آباد دورے کا انتظام کیاہے۔
خبر یہ ہے کہ مذکورہ ”ابھینندن سمیتی“شہر کو خوبصورت بنانے کے لئے ایک سوکروڑ روپئے لگارہی ہے جو امریکہ صدر کے دورے کے پیش نظر انجام دیاجانے والا کام ہے۔
جمعہ کے روز پارٹی کے سینئر لیڈر آنند شرما نے ایک پریس کانفرنس کے دوران ٹرمپ کے مجوزہ احمد آباد دورے کے کون انتظام کررہے ہیں اس کے متعلق سوال اٹھایاتھا‘ کیونکہ حکومت نے کہا ہے کہ یہ ”ٹرمپ ناگریک ابھینندن سمیتی“ ہے۔
شرما نے کہاکہ ”ہمیں جانکاری ملی ہے کہ اسکولوں‘ کالجوں اور یونیورسٹیوں کو کوٹہ مقرر کیاگیاہے(تاکہ ٹرمپ کے خیر مقدم کے لئے طلبہ کو روانہ کریں)۔
اسکول کے طلبہ قطار میں ہیں۔ ہر بلاک کے ایک سو ٹیچر کوسمن کیاگیاہے۔ لگائے گئے ہورڈنگس پر کسی کمیٹی کا نام نہیں ہے۔
مذکورہ گجرات حکومت نے تمام منظوریاں دی ہیں‘ موتیرا اسٹیڈیم کرایہ پر لیاگیاہے‘ ملک بھر سے آرٹسٹ آرہے ہیں۔ یہ تمام ایک کمیٹی کے کنٹرول میں ہے۔
احمد آباد میونسپل کارپوریشن کو ایک خصوصی گرانٹ دی گئی ہے۔ ہمیں کوئی دقعت نہیں ہے مگر حکومت کو (انتظامات کے متعلق) جھوٹ نہیں بولنا چاہئے“۔