پرینکا گاندھی کا آج وزیراعظم کے انتخابی حلقہ میں روڈ شو

,

   

وارناسی۔14مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا آج وزیراعظم نریندر مودی کے حلقہ انتخاب وارناسی میں ایک روڈ شو منعقد کریں گے ۔ کانگریس نے کہا کہ یہ وارناسی میں کانگریس کی طاقت کا مظاہرہ ہوگا ۔ اس کا آغاز بنارس ہندو یونیورسٹی کے باب الداخلہ اور اختتام وارناسی کے اُسی مقام پر ہوگا جہاں تین ہفتہ قبل مودی نے جلسہ عام سے خطاب کیا تھا ۔ وہ اس دورہ کے موقع پر کاشی وشواناتھ مندر اور کال بھیرومندر میں پوجا بھی کریں گی ۔ شملہ سے موصولہ اطلاع کے بموجب وہ سندر نگر میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کریں گی۔