پرینکا گاندھی کا کرناٹک میں فتح پر عوام سے اظہار تشکر

   

نئی دہلی :کرناٹک کے انتخابات میں کانگریس نے حکمراں جماعت بی جے پی کو کراری شکست دی ہے۔ کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کا کہنا ہے کہ کرناٹک کی فتح ہندوستان کو متحد کرنے والی سیاست کی فتح ہے۔ایک بیان میں پرینکا گاندھی نے ریاستی اسمبلی انتخابات میں تاریخی مینڈیٹ دینے پر کرناٹک کے لوگوں سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ یہ فتح کرناٹک کے لوگوں کے مسائل اور ریاست کی ترقی کو ترجیح دینے کی جیت ہے۔ یہ ہندوستان کو متحد کرنے کی سیاست کی جیت ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کرناٹک ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں کانگریس کو 136 نشستوں کے ساتھ واضح برتری حاصل ہے جبکہ بی جے پی کو اب تک 65 نشستیں ملی ہیں، تیسری نمایاں جماعت جنتادل کو 20 نشستوں پر فتح ملی ہے۔