پریکٹس سیشن کے دوران دھونی کا کندھا زخمی

   

حیدرآباد یکم مارچ( سیاست نیوز)ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہیندر سنگھ دھونی کا حیدرآباد میں نٹ سیشن کے دوران کندھا زخمی ہوگیا تاہم ہنوز یہ واضح نہیں ہوسکا کہ وہ میچ کھیل پائیں گے یا نہیں۔ہندوستانی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلا ف پانچ میچس کی سیریز کھیلے گی ۔پہلے ایک روزہ میچ سے پہلے ٹیم پریکٹس کر رہی ہے تاکہ اپنے بہتر مظاہرہ کے ذریعہ دورہ کنندہ ٹیم کو شکست دی جاسکے ۔پریکٹس سیشن کے دوران رگھوویندرا کی ایک گیند پر کھیلنے کی کوشش کے دوران ان کا کندھا زخمی ہوگیااور وہ شدید درد سے دوچار ہوگئے ۔اگر دھونی کھیلنے کے قابل نہیں ہوتے ہیں تو ایسی صورت میں ہندوستانی ٹیم رشب پنتھ کو ان کی جگہ میدان پر اتارے گی ۔