ریاستی صدر آل انڈیا یوتھ فیڈریشن ڈاکٹر سید ولی اللہ قادری کا بیان
حیدرآباد۔ 9 ڈسمبر (سیاست نیوز) پری میٹرک اسکالرشپ کو برخواست کرنے کے خلاف بائیں بازو نے سخت گیر نتائج کا انتباہ دیا ہے۔ آل انڈیا یوتھ فیڈریشن کے ریاستی صدر ڈاکٹر سید ولی اللہ قادری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مرکزی حکومت نے اول تا 8 ویں جماعت اسکالرشپ کو ختم کرتے ہوئے انی زہریلی پالیسی کو ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے مرکزی حکومت پر تعلیم کو خانگیانے اور غریب عوام سے تعلیم کو دور کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ پری میٹرک اسکالر شپ برخواست کرنے سے ملک میں غریب طبقہ کے لئے تعلیم حاصل کرنا مشکل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی پالیسی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت نے جب سے اقتدار حاصل کیا ہے اس دن سے تعلیمی نظام کو صرف تباہ کرنے پر توجہ مرکوز کی ہے۔ تعلیمی اسکیمات اور تعلیمی نظام کو فروغ دینے کے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے بلکہ اسکیمات کو ختم کردیا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مرکزی حکومت کی پالیسی کے سبب آج ملک میں ایک لاکھ 80 ہزار اسکولس بند کردیئے گئے، یونیورسٹیز کو بجٹ کم کرتے ہوئے یونیورسٹیز کو ختم کرنے کی سازش جاری ہے اور یو جی سی فیلوشپ کو بھی ختم کردیا گیا۔ ڈاکٹر سید ولی اللہ قادری نے مرکزی حکومت کو پری میٹرک اسکالرش کو ختم کرنے کے فیصلے سے دستبرداری اختیار کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ بصورت دیگر بڑے پیمانے پر احتجاج کرتے ہوئے چلو دہلی منعقد کرنے کا اعلان کیا۔ ع