اجمیر: اجمیر کے تیرتھراج پشکر علاقہ کے گاؤں کے گلاب کے پھولوں سے اجمیر میں خواجہ معین الدین چشتی ؒکی درگاہ مہک رہی ہے ۔عقیدتمند811 ویں سالانہ عرس کے موقع پردرگاہ پر چادر کے ساتھ پھولوں کی ٹوکری لیکر جا تے ہیںجو پشکر سے روزانہ آتے ہیں۔ پشکر کے گلاب درگاہ کو خوشبو دیتے ہیں۔ اس میں پشکر کے گلاب کے عطر کا بھی اہم کردار ہے۔ گلاب کی کاشت قریبی گاؤں پشکر میں کی جاتی ہے ۔ سرخ گلاب پشکر کی شناخت کیساتھ ساتھ درگاہ میں چڑھائے جانے کیلئے مشہور ہیں اور یہ گنگا جمنی تہذیب کیساتھ ساتھ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی ایک مثال ہے۔