حیدرآباد ۔ 3 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : ملک کے نامور ماہر معاشیات و پلاننگ کمیشن کے سابق وائس چیرمین مونٹیک سنگھ اہلوالیا نے سکریٹریٹ پہونچکر چیف منسٹر ریونت ریڈی ڈپٹی چیف منسٹر ملو بٹی وکرامارک سے ملاقات کی ۔ اس ملاقات میں ملک اور ریاست کی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا گذشتہ 10 سال زْژ ریاست میں قرض کے بوجھ کا جو اضافہ ہوا اس کے اثرات ، ملک میں کانگریس دور اقتدار إ معاشی اصلاحات و دیگر امور کا جائزہ لیا گیا ہے ۔ ذرائع کے بموجب اجلاس میں بی آر ایس کے 10 سالہ دور حکومت میں ریاست کو بڑے پیمانے پر مقروض بنادینے کا سنجیدگی کا جائزہ لیا گیا ہے ۔ کانگریس حکومت 6 گیارنٹی پر عمل آوری کا آغاز کرنے کا جائزہ لے رہی ہے ۔ ریاست کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کا جائزہ لیا گیا ہے ۔ عوام پر مالی بوجھ عائد کئے بغیر وعدوں پر عمل کے اقدامات پر غور کیا گیا ۔ مونٹیک سنگھ اہلوالیا نے ریونت ریڈی کو مفید مشورے بھی دئیے ہیں ۔ ڈپٹی چیف منسٹر ملو بٹی وکرامارک نے بھی کانگریس کے دو ماہی دور کے فیصلوں اور ریاست کو مستحکم کرنے کے اقدامات پر روشنی ڈالی ۔ 2