پلوامہ حملہ :مہلوک آر پی ایف اہلکار کی تعزیتی تقریب میں سینئر آفیسروں کی شرکت

   

سرینگر : سرینگر میں آر پی ایف اہلکار کی تعزیتی تقریب منعقد ہوئی جس میں آئی جی کشمیر سمیت پولیس اور سی آر پی ایف کے سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔بتادیں کہ پیر کی سہ پہر کو کاکہ پورہ پلوامہ میں مشتبہ جنگجوؤں نے آر پی ایف میں تعینات دو اہلکاروں پر نزدیک سے گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں ایک کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی جبکہ دوسرا شدید طورپر زخمی ہوا۔یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ منگل کے روز پولیس لائنز سرینگر میں ایک تعزیتی تقریب منعقد ہوئی جس میں انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج (آئی جی ) وجے کمار ، سی آرپی ایف اور دوسرے سینئر آفیسران نے شرکت کی۔آئی جی کشمیر نے ترنگے سے لپٹے آر پی ایف اہلکار کی میت پر کی اور اُنہیں شاندار الفاط میں خراج عقیدت ادا کیا۔علاوہ ازیں آر پی ایف اہلکاروں پر ہوئے حملے کی ایک سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عا م پر آئی ہے جس میں پستول بردار نوجوان کو مذکورہ اہلکاروں پر نزدیک سے گولیاں چلاتے ہوئے صاف دیکھا جاسکتا ہے ۔