پلوامہ میں پیش آیا انکاؤنٹر کا ایک واقعہ

   

پلوامہ میں پیش آیا انکاؤنٹر کا ایک واقعہ

سری نگر: جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بدھ کے روز عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے مابین ایک انکاؤنٹر ہوا ، پولیس نے اس بات کی اطلاع دی ہے۔

ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ وہاں پر عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع کے بعد سیکیورٹی فورسز نے پلوامہ کے علاقے کنگن میں آج صبح ایک محاصرہ اور سرچ آپریشن شروع کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سرچ آپریشن ایک تصادم میں بدل گیا جب عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز کے ٹھکانوں کی طرف فائرنگ کی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آخری اطلاعات آنے تک آپریشن جاری تھا۔