نیویارک 18 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) گوگل نے پلے اسٹور سے 7 ایپس کو اِس بناء پر ہٹادیا ہے کہ صارف کا مقام، اُس کے فون میں محفوظ نمبرات، ایس ایم ایس اور کال ہسٹری تک غیرمجاز رسائی کا جوکھم پیدا ہوگیا تھا۔ اِن ایپس کا اینٹی وائرس فرم Avast نے پتہ چلایا ہے۔ اندیشہ ہے کہ یہ ایپس کسی روسی ڈیولپر نے تیار کئے۔ یہ ایپس مجموعی طور پر 1.3 لاکھ مرتبہ انسٹال کئے گئے تھے۔