پارل۔وکٹ کیپر بیٹر ریشپھ پنت کی شاندار اور جوابی وار والی نصف سنچری اور لوور آر میں شردل ٹھاکر کی ذمہ دارنہ بیٹنگ کی بدولت ہندوستان نے یہاں جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ونڈے میں ۔۔۔ رنز بنائے ہیں۔کپتان کے ایل راہول نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن شکھر دھون اور اس کے بعد ویراٹ کوہلی کے صفر پر آوٹ ہونے کے بعد ٹیم مشکلات میں دیکھائی دے رہی تھی لیکن پنت نے جوابی وار شروع کیا اور ٹیم کو مستحکم موقف میں لاکھڑاکیا۔پنت نے 71 گیندوں میں 10چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 85 رنز اسکور کئے اور کپتان راہول(55 ) کے ساتھ 115 رنز کی پارٹنر شپ نبھائی ۔لوور آرڈر میں شردل نے 40 اور اشون نے 25 رنز کے علاوہ قیمتی 48 رنز کی پارٹنر شپ نبھائی۔جنوبی افریقہ کیلئے تبریز شمسی کامیاب بولر ثابت ہوئے جنہوں نے 57/2 کے اعداد وشمار درج کئے۔