پنجابی تاجر کی مشتبہ موت

   

حیدرآباد۔ 12 ڈسمبر (سیاست نیوز) عابڈس کے علاقہ میں ایک پنجابی تاجر کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا۔ عابڈس پولیس کے مطابق 51 سالہ شخص تیجندر سنگھ جو امرتسر پنجاب کا ساکن تھا شہر حیدرآباد کاروبار کے سلسلہ میں آیا تھا ۔ وہ اکثر حیدرآباد آیا کرتا تھا۔ جو مصنوعی زیورات کا تاجر تھا۔ 23 نومبر کو حیدرآباد پہنچنے کے بعد تیجیندر سنگھ عابڈس میں ایک لاج میں قیام پذیر تھا جو مشتبہ حالت میں فوت ہوگیا۔ پولیس عابڈس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع