پنجاب میں دلت وزیر اعلیٰ بنانا کانگریس کا انتخابی ہتھکنڈہ: مایاوتی نے کانگریس پر کسا طنز

,

   

لکھنؤ: دلت سماج سے تعلق رکھنے والے کانگریس لیڈر چرن جیت سنگھ چنّی نے پنجاب کے وزیر اعلی کی حیثیت سے حلف لے لیا ہے۔ پنجاب کی سیاست میں یہ پہلی بار ہوا ہے جب کسی دلت لیڈر کو ریاست کی کمان سونپی گئی ہے لیکن کانگریس کے اس عمل پر بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے تبصرہ کرتے ہوئے اس فیصلے پر سخت تنقید کی ہے۔مایاوتی نے کہا کہ ‘کانگریس نے یہ فیصلہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں انتخابی فائدہ حاصل کرنے کے لیے کیا ہے۔جبکہ سچ تو یہ ہے کہ کانگریس کو دلتوں پر بھروسہ نہیں ہے۔ اسے صرف مصیبت میں دلت یاد آتے ہیں۔ یہ کانگریس پارٹی کا سیاسی ہتھکنڈہ ہے کہ پنجاب میں دلتوں کا ووٹ لینے کے لیے کچھ مہینوں کے لیے چرن جیت سنگھ چنّی کو پنجاب کا وزیر اعلی بنایا گیا ہے۔