پنجاب کانگریس نے سابق ڈی جی پی مصطفےٰ کو سدھو کے لئے حکمت عملی مشیر کا سربراہ نامزد کیاہے

,

   

نئی دہلی۔ پنجاب کانگریس نے جمعرات کے روز ریاست کے سابق ڈائرکٹر جنرل آف پولیس(ڈی جی پی) محمد مصطفےٰ کو اسٹیٹ کانگریس کے سربراہ نوجوت سنگھ سدھوکے لئے حکمت عملی مشیر کے سربراہ کے طور پر نامزد کیاہے۔

پنجاب پردیش کانگریس کمیٹی(پی پی سی سی) نے اپنے ایک سرکاری بیان میں جانکاری دی ہے کہ وہ پی سی سی کوارڈینٹر برائے کل ہند کانگریس کمیٹی(اے ائی سی سی) کابھی رول ادا کریں گے۔

سرکولر میں لکھا گیاہے کہ ”محمد مصطفےٰ(سابق ائی پی ایس او رڈی جی پی پنجاب)کو پی پی سی سی صدر نوجوت سنگھ سدھو کے لئے فوری عمل کے ساتھ حکمت عملی مشیر کا سربراہ نامزد کیا گیاہے۔

اس کے علاوہ وہ اپنے امور کے متعلق اور صدر کو جو مناسب لگے اس پر اے ائی سی سی کے ساتھ کوارڈینٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں گے“۔پی پی سی سی سربراہ نے ٹوئٹ کیاکہ ”رضیہ جی اور مصطفےٰ جی کے ساتھ جڑنا بہت مسرت کی بات ہے“۔

پیر کے روز سدھو نے جالندھر کانٹونمنٹ رکن اسمبلی پرگت سنگھ کو پی پی سی سی جنرل سکریٹری(تنظیمی نامزد) کیاہے۔

جولائی 18کے روز نوجوت سنگھ سدھو نے پنجاب یونٹ کے لئے پارٹی کا صدر نامزد کیاگیاتھا۔

ایک ایسے وقت میں یہ تبدیلی پیش ائی ہیں جب اگلے سال پنجاب اسمبلی انتخابات کا انعقاد عمل میں آنے والا ہے۔