پنجاب کا وزیر اعلیٰ بنتے ہی چرنجیت نے کسانوں کو دیا بڑا انعام، بجلی اور پانی کے بل کیا معاف

,

   

چندی گڑہ: پنجاب کے نئے وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی نے کہا ہے کہ ہم کسانوں کے پانی اور بجلی کے بل معاف کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ ہم مرکز سے تین زرعی قوانین کو واپس لینے کی اپیل کرتے ہیں۔ چنڈی گڑھ میں اپنی پہلی پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے چرنجیت سنگھ چنی جذباتی ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے ایک عام آدمی کو وزیر اعلیٰ بنا دیا ہے‘۔ چرنجیت چنی نے کہا کہ پارٹی سب سے پہلے ہے۔ وزیر اعلیٰ یا ایم ایل اے سپریم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی آئیڈیا لوجی (نظریہ) چلے گی، جو سب کو ساتھ لے کر چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ ذات یا فرقہ کے نام پر کوئی توڑ نہیں سکتا۔انہوں نے کہا کہ ملازمین ہماری زندگی ہیں اور سبھی کے ہر مسئلے کا حل ہوگا۔ انہوں نے ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پکے ہونے والے پکے ہوں گے ، بس مجھے کچھ وقت دے دیجئے۔ چرنجیت سنگھ چنی نے سابق وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ سے متعلق کہا کہ وہ ہمارے لیڈر ہیں۔ کیپٹن حکومت کے ادھورے کاموں کو ہم پورا کریں گے۔