سنگرور: پنجاب کے ضلع سنگرور کی ڈسٹرکٹ جیل میں جمعہ کی رات قیدیوں کے درمیان زبردست لڑائی ہوگئی۔ قیدیوں نے ایک دوسرے پر تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے کے بعد چار قیدیوں کو سنگرور ہاسپٹل لایا گیا۔ جن میں سے 2 قیدیوں کی علاج کے دوران موت ہو گئی ہے۔ موصول ہوئی معلومات کے مطابق چاروں قیدی ایک ہی بیرک میں تھے۔ ہاسپٹل میں علاج کے دوران ڈاکٹر نے ہریش اور دھرمیندر کو مردہ قرار دے دیا۔ شہباز اور گگندیپ کو تشویشناک حالت میں پٹیالہ ریفر کر دیا گیا ہے۔