پنجاب کی فیملی نے کہاشادی کے لئے کوئی تحفہ نہیں‘ کسانوں کے لئے عطیہ باکس رکھا

,

   

مختصر۔ پنجاب کے سری مختصر صاحب کی ایک فیملی نے حالیہ دنوں میں ہوئی اپنے بیٹے کی شادی کے دوران اپنے رشتہ داروں اور دوستوں سے تحائف دینے کے بجائے احتجاج کررہے کسانوں کے لئے پیسوں کاعطیہ دینے کا استفسار کیاتھا۔

تقریب گاہ میں انہوں نے عطیہ باکس رکھا اور مہمانوں سے اپیل کی کہ وہ دہلی کے اردگرد تین زراعی قوانین کے خلاف احتجاج کررہے کسانوں کا دل کھول کر عطیہ دینے کی اپیل بھی کی تھی۔دولہا ابھجیت سنگھ نے کہاکہ ”یہ ہماری جدوجہد ہے اور ہمیں اس کو مل کر لڑنا چاہئے۔

ہر کسی کو مدد کرنا چاہئے۔ میں نوجوان نسل پر زوردیتاہوں کہ وہ معاشرے کے لئے کچھ کریں اور ان کی مدد کے لئے باہر نکلیں“۔

دولہا کے ایک رشتہ دار نے اے این ائی کو بتایا کہ ان کی ساری فیملی نے کسانوں کے لئے کچھ کرنے پر رضامندی کا اظہار کیاہے۔

انہوں نے کہاکہ ”ہم یہاں پر جشن منارہے ہیں وہیں کسان احتجاج پر ہیں‘ لہذا ہم نے ان کے لئے اپنی حمایت پیش کرنے کے متعلق غور وفکر کی ہے“۔

کسان جس میں زیادہ تر پنجاب سے ہیں تین زراعی قوانین کے خلاف احتجاج کررہے جس کو ستمبر کے مہینے میں پارلیمنٹ میں ووٹ کے ذریعہ اپوزیشن کی مخالفت کے باوجود منظور کیا گیاہے۔