پنجاب کے ترن تارن میں ایک ڈرون برآمد

   

جالندھر: بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے اتوار کو پنجاب کے ترن تارن ضلع کے حویلیاں گاؤں سے ایک پاکستانی ڈرون برآمد کیا۔بی ایس ایف کے ترجمان نے بتایا کہ صبح بی ایس ایف انٹلیجنس کو ترن تارن ضلع کے سرحدی علاقے میں ڈرون کی موجودگی کی اطلاع ملی۔ انہوں نے کہا کہ بی ایس ایف کے دستوں نے اطلاع ملنے پر فوری جوابی کارروائی کی اور تلاشی مہم شروع کی۔ صبح تقریباً 08:35 بجے تلاشی مہم کے دوران بی ایس ایف کے دستوں نے ضلع کے حویلیاں گاؤں کے ایک کھیت سے چینی ساختہ ڈی جے آئی میٹریس 300 آر ٹی کے ڈرون کو کامیابی کے ساتھ برآمد کیا۔