پنسلوانیا میں ہیلی کاپٹر حادثہ ، دو ہلاک

   

میکانکس برگ ۔ 10 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پنسلوانیا میں ایک ہیلی کاپٹر حادثہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ حکام کے مطابق حادثہ میں زمین پر کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ کمبرلینڈ کاؤنٹی ترجمان جان بروٹیک نے اخباری نمائندوں کو یہ بات بتائی جبکہ کاؤنٹی کے کارونر چارلی ہال نے ہیلی کاپٹر حادثہ میں دو افرادکی ہلاکت کی توثیق کی۔ ہیلی کاپٹر ایک بڑے سے مکان کے عقب میں واقع میدان میں گرا اس وقت تمام مکین اندر ہی موجود تھے لیکن خوش قسمتی سے مکان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ حادثہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔