نئی دہلی : باگیشور دھام کے پنڈت دھریندر کرشن شاستری کے چمتکار اور کرشمے کرنے کے دعوؤں سے تنازعہ پیدا ہوگیا ہے۔ بھاری تعداد میں لوگ ان کے چمتکار اور باتوں پر بھروسہ کررہے ہیں جبکہ بعض قائدین اور افراد اس کی مخالفت بھی کررہے ہیں۔ دہلی کے جنترمنتر پر آج بھاری تعداد میں لوگوں نے دھریندر شاستری کی تائید میں احتجاج کیا۔ دھریندر شاستری کی تائید میں مندروں میں ہنومان چالیسہ بھی پڑھا جارہا ہے۔