پوری رتھ یاترا کے دوران ہجوم امڈ پڑا ۔ 2 افراد کی موت ۔ کئی دوسرے زخمی

,

   

نئی دہلی 16 جولائی ( ایجنسیز ) اوڈیشہ کے پوری ضلع میں پوری رتھ یاترا تقاریب کے دوران بے تحاشہ ہجوم امڈ پڑنے کے نتیجہ میں دو افراد کی موت ہوگئی جبکہ کئی دوسرے زخمی ہوگئے ۔ کہا گیا ہے کہ اس ہجوم کے دوران دم گھٹنے کی کیفیت سے سات افراد نے بے چینی کی کیفیت ظاہر کی جنہیں فوری دواخانہ منتقل کردیا گیا ۔ کہا گیا ہے کہ علاج کے دوران 60 سالہ شخص کی موت واقع ہوگئی ۔ موت کی اصل وجہ کا پتہ چلایا جا رہا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ آج پوری میں رتھ یاترا کا نظارہ کرنے کیلئے ہزاروں افراد جمع ہوئے تھے ۔ یہ یاترا ہر سال منعقد ہوتی ہے ۔ انسپکٹر جنرل فائر سروسیس اوما شنکر ڈاش نے کہا کہ ایمرجنسی ٹیمیں وہاں پہونچ گئی ہیں اور انہوں نے اس ہجوم سے نکلنے کی جدوجہد کر رہے تقریبا 100افراد کی مدد کی ۔ انہوں نے بتایا کہ تاحال سو افراد کو بچالیا گیا ہے اور انہیں عارضی دواخانوں اور ایمبولنس میں رجوع کیا گیا ہے ۔ وہاں انہیں راحت پہونچائی گئی ۔ صدر بیجو جنتادل و سابق چیف منسٹر اوڈیشہ نوین پٹنائک نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔