٭ دہلی میں پیش آئے ایک واقعہ میں مشرقی دہلی کے پوسٹ آفس میں چور نے دیوار میں سراخ کرتے ہوئے پوسٹ آفس سے رقم چوری کرنے کی کوشش کی مگر حیرت انگیز طور پر اس کے ہاتھ صرف 487 روپئے لگے۔ پولیس نے بتایا کہ گزشتہ روز مذکورہ چور نے پوسٹ آفس کی دیوار میں نقب زنی کرتے ہوئے اندر داخل ہوا ، مگر اس کی نظر اس بیاگ پر نہیں پڑسکی جس میں 5000 روپئے رکھے ہوئے تھے ۔ بجائے اس کے کاؤنٹر میں رکھے ہوئے 487 روپئے پر ہی اسے اکتفا کرنا پڑا۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس امیت شرما نے آج یہ بات بتائی ۔