پولیس، ریاستی حکومت کی کٹھ پتلی

   

عوامی مسائل کیلئے کانگریس ہمیشہ آواز اٹھائے گی: تروپتی ریڈی
میدک۔ صدر ضلع کانگریس میدک مسٹر کے تروپتی ریڈی نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے کانگریس ہمیشہ اپنی آواز اٹھاتی رہے گی۔ تلنگانہ سرکار کی کٹھ پتلی بن کر ضلع پولیس ناچ رہی ہے۔ محض کانگریس کے ہر احتجاج کو ناکام کرنے کیلئے حکومت کے اشاروں پر پولیس اپنی کاروائیاں انجام دے رہی ہے۔ گزشتہ ماہ ڈیزل اور پٹرول کی بڑھتی ہوئی شرحوں کو لیکر کانگریس نے میدک کے چنا شنکرم پیٹ پر بیل بنڈیوں کے ذریعہ ایک احتجاجی ریالی کا اہتمام کیا تھا۔ اس ریالی کو پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے ناکام بنایا اور احتجاجیوں کے خلاف مقدمات بھی درج کئے تھے جس کی پہلی پیشی میں شرکت کیلئے صدر ضلع کانگریس مسٹر کے تروپتی ریڈی نے عدالت میدک میں حاضر ہوکر پیشی کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے اپنے ان خیالات کا اظہار کیا۔ اس احتجاج میں کانگریس کے 21 قائدین کے خلاف پولیس میدک ضلع نے مقدمات درج کئے تھے۔