احمد آباد : گجرات میں پولیس اسٹیشن سے 144 کلو چرس چوری ہوگئی جس کی مالیت 8 لاکھ 60 ہزار روپے تھی۔ ولساڑ پولیس اسٹیشن کے حراستی کمرے سے چرس چوری ہوئی، پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ خاتون ہیڈ کانسٹیبل نے کہا کہ ہفتہ کی صبح تھانے کے حراستی کمرے میں گئی تو دیکھا کہ چرس کا بیگ دیگر مال سے الگ پڑا ہوا ہے۔ افسر نے کہا کہ کمرے کی کھڑکی میں موجود آہنی گرل بھی ٹوٹی ہوئی تھی اور کھڑکی کی طرف اینٹیں بھی ٹوٹی ہوئی تھیں۔ تھانے کے بالا افسران کو واقعہ کے متعلق اطلاع دی تو معلوم ہوا کہ یہ 144 کلو چرس ستمبر 2018 کے دوران قبضے میں لی گئی تھی۔ پولیس نے چرس کے 56 بیگ قبضے میں لیے تھے جن میں سے 4 تھانے سے چوری ہوگئے۔شاید ایسے ہی واقعہ پر لوگ ’’چور پہ مور ‘‘ کا محاورہ استعمال کرتے ہیں۔