پولیس اسٹیشن کوڑی پلی کی تنقیح

   

میدک۔ 7 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع ایس پی میدک پی روہنی پریہ درشنی نے سرکل انسپکٹر نرساپور شیخ لال مدار کیساتھ کوڑی پلی کا دورہِ کرتے ہوے اسٹیشن ہاؤز کوڑی پلی کی تنقیح کی۔سب انسپکٹر کوڑی پلی پرساد نے یہاں درج شدہ مکمل مقدمات سے اور دیگر ریکارڈس سے متعلق تفصیلات فراہم کی ۔پریہ درشنی نے ہدایت دیتے ہوے کہا کہ پولیس ا سٹیشن آنے والوں کیساتھ اچھا برتاؤ رکھیں انکی عرضی کو قبول کریں۔اپنے فرائض کی انجام دہی میں غفلت نہ برتیں۔ڈائل 100 پر آنے والے کالس کو اچھی طرح حل کریں اور فوری مقام حادثہ پہونچ جائیں۔انھوں نے کہا کہ سابق مجرموں کی حرکات پر بھی گہری نظر رکھیں اور آنے والی درخواست اور دیگر معاملات کہ ریکارڈس آن لائن رکھیں۔کوئی بھی درخواست کو زیر التواء نہ رکھیں۔اس موقعہ پر دیگر اہلکار پولیس بھی موجود تھے۔