ایس بی اور مقامی پولیس اسٹیشن سے امیدواروں کی تحفظات ، جدید ٹیکنالوجی کا بھی استعمال
حیدرآباد /13 جنوری ( سیاست نیوز ) محکمہ پولیس میں تقررات کا عمل اہم موڑ میں ہے ۔ عہدیداروں نے امیدواروں کے مجرمانہ ریکارڈ پر توجہ مرکوز کردی ہے۔ پولیس میں ایس آئی اور کانسٹیبل کے تقررات کئے جارہے ہیں ۔ اس کیلئے پریلمنری اور فزیکل فٹنس ٹسٹ کا عمل مکمل ہوگیا ہے ۔ ان میں کوالفائی امیدواروں کیلئے قطعی تحریری امتحان باقی ہے ۔ امتحان میں کامیاب امیدواروں کا ٹریننگ کیلئے انتخاب کیا جائے گا ۔ پولیس کے اعلی عہدیدار پہلے دو ایونٹس میں کوالفائی امیدواروں کے مجرمانہ ریکارڈ کا جائزہ لے رہے ہیں ۔ پولیس تقررات کیلئے امیدواروں کا مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہونا چاہئے ۔ اگر کسی کا مجرمانہ پس منظر ہے تو اس کو تمام ایونٹس میں کامیابی کے باوجود ٹریننگ میں مسترد کردیا جائیگا ۔اگر امیدواروں مجرمانہ ریکارڈ کو خفیہ رکھتے ہیں تو تربیت کے دوران یا سرویس میں شمولیت کے بعد بھی انہیں برطرف کردیا جاتا ہے ۔ ماضی میں درخواست داخل کرنے کے دوران مجرمانہ ریکارڈ نہ ہونے ڈیکلریشن لیا جاتا تھا ۔ قطعی امتحان سے قبل پھر مجرمانہ سرگرمیوں کی تفصیل طلب کی جاتی تھی ۔ اس دوران امیدوار پہلے مجرمانہ ریکارڈ نہ ہونے کا دعوی کرتے قطعی امتحان کے وقت مجرمانہ ریکارڈ کا اعتراف کیا کرتے تھے ۔ اس مرتبہ پریلمنری امتحان کے وقت ہی ڈیکلریشن لیا گیا ۔ قطعی امتحان سے قبل کوالفائی افراد سے متعلق تحقیقات کراتے ہوئے معلومات حاصل کی جارہی ہے ۔ن