پولیس عملہ و پٹرولنگ کار پر حملہ ‘ ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج

   

حیدرآباد: پولیس عملہ اور پٹرولنگ کار پر حملہ کر نے والے شخص کے خلاف حبیب نگر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سرکاری دواخانہ نامپلی میں ہنگامہ آرائی کی اطلاع پر پولیس ٹیم وہاں پہنچی اور بعض افراد کو جھگڑتا ہوا دیکھ کر مداخلت کی لیکن محمد خان نے پولیس ٹیم پر حملہ کیا ‘پولیس جوانوں سے گالی گلوج کی اور گاڑی کو نقصان پہنچایا۔ حبیب نگر پولیس نے محمد خان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی۔