پولیس مڈبھیڑ میں ایک جوان زخمی کئی نکسلائٹس ہلاک

   

سکما: چھتیس گڑھ کے ضلع سکما میں پولس اور نکسلیوں کے درمیان تصادم میں مرکزی سیکورٹی فورس کا ایک جوان معمولی زخمی ہو گیا۔ ساتھ ہی اس انکاؤنٹر میں کئی نکسلیوں کے مارے جانے کی بھی خبرہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ضلع کے کسٹارام تھانہ علاقہ کے پوٹک پلّی پولیس کیمپ پرنکسلیوں نے کل دیر رات دور سے فائرنگ کی۔ دونوں طرف سے تقریباً دو گھنٹے تک فائرنگ ہوئی، جس میں کئی نکسلیوں کے مارے جانے کی اطلاع ہے ۔ وہیں اس مڈبھیڑ میں ایک جوان کو معمولی خراشیں آئی ہیں۔