حیدرآباد11 دسمبر(یواین آئی) پولیس نے وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی سربراہ شرمیلا کی بھوک ہڑتال ختم کرواکر اسپتال منتقل کردیا جہاں ان کا علاج کیاجارہا ہے ۔پولیس کی بھاری تعداد کل نصف شب لوٹس پاونڈ شرمیلا کے مکان کے قریب بھوک ہڑتالی کیمپ پہنچی ۔ شرمیلا کی صحت کی بنیاد پر ان کو اسپتال منتقل کر دیا ۔ پارٹی کارکنوں نے پولیس کو روکنے کی کوشش کی۔ پولیس نے اس مزاحمت کو ناکام بناکر شرمیلا کو اسپتال منتقل کردیا تاہم شرمیلا علاج سے انکارکررہی ہیں۔ پولیس نے میڈیا کو بھی ہٹادیا ۔ شرمیلا ،یاترا کی اجازت کا مطالبہ کرکے بھوک ہڑتال کررہی تھیں۔