پولیس نے فلمی انداز میں چور کو پکڑا

   

حیدرآباد ۔ 14 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : فلموں میں ہم نے اکثر پولیس کو چوروں کو پکڑنے کے لیے پیچھا کرتے دیکھا ہے ۔ شہر منگلور میں ایک ایسا ہی سین سوشیل میڈیا میں وائرل ہورہا ہے ۔ منگلور کے نہرو میدان کی گلیوں میں موبائل فون چوری کرنے والے چور کو ایک سب انسپکٹر کی جانب سے پیچھا کرتے ہوئے دیکھ کر عوام حیران رہ گئے ۔ اسسٹنٹ ریزرو سب انسپکٹر ( اے آر ایس آئی ) ورون الوا نے 32 سالہ چور ہریش کو پکڑنے کے لیے فلمی انداز میں دوڑے مختلف گلیوں سے بھاگتے ہوئے بالآخر چور کو پکڑ لیا ۔ پولیس کی جانب سے چور کو پکڑنے کے لیے دکھائی گئی دلیری کو سوشیل میڈیا میں عوام خوب پسند کررہے ہیں اور اس ویڈیو کو بڑے پیمانے پر شیئر کرنے کے علاوہ لائیک کرنے کے ساتھ ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے یہ ویڈیو سوشیل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہے ۔ منگلور پولیس کمشنر این شیوا نے سب انسپکٹر ورون الوا کی ستائش کی ہے ۔ انہیں اور ان کی ٹیم کو 10 ہزار روپئے انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔۔ ن